Live Updates

حکمران اقتدار کی کشتی کو ڈوبنے سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،ترجمان تحریک انصاف

منگل 15 نومبر 2016 12:24

حکمران اقتدار کی کشتی کو ڈوبنے سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،ترجمان ..
اسلام آباد/بنی گالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکمران اقتدار کی کشتی کو ڈوبنے سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،(ن) لیگ کے وزراء ہم پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں،انشاء اللہ ملک سے تحریک انصاف کرپشن ختم کرے گی اور جلد نوازشریف اپنا عہد چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

منگل کو پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران اقتدار کی کشتی کو ڈوبنے سے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں،یہ کیس نوازشریف کی فیملی کے خلاف ہے،ان کے وزراء پی ٹی آئی پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں،اب نوازشریف عہدہ چھوڑنے پر مجبور ہوجائیں گے،پاکستان میں بہت جلد حق اور سچ کا سورج طلوع ہوگا،حکومتی وزرا ایک ذاتی کیس کو حکومت کیخلاف کیس بنارہے ہیں اور نوازشریف کو بچانے کیلئے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف فیملی کیخلاف کافی ثبوت آچکے ہیں،ہمارے پاس اور (ن) لیگ کے تضحیک آمیز رویے کی مذمت کرتے ہیں،ایک جھوٹ چھپانے کیلئے مزید جھوٹ بولنا شروع کردیئے گئے ہیں،وکیل سے مشاورت کیئے بغیر کارروائی پر بات نہیں کرسکتے،انشاء اللہ اب ملک سے کرپشن بہت جلد ختم ہوجائے گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات