روسی اور امریکی وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ، شام کے معاملے پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

منگل 15 نومبر 2016 12:45

روسی اور امریکی وزراء خارجہ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ، شام کے معاملے ..
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلیفون پر رابطے میں شام کے معاملے پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان شامی مسئلے کے حل کے سلسلے میں صلاح و مشورہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزارت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روسی وزیر خارجہ لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب کیری کو باور کرایا ہے کہ واشنگٹن اپنے اس وعدے پر قائم رہنے میں ناکام رہا ہے کہ وہ معتدل شامی باغیوں کو حلب میں دہشت گرد گروپوں سے الگ رہنے کی تلقین کرے گا۔

متعلقہ عنوان :