چین اور پیرو کے سرمایہ کاروں میں تجارتی معاہدہ

دو ارب ڈالر سے پیرو کی ٹیکسٹائل، زراعت اور ادویات سازی کو ترقی دی جائیگی

منگل 15 نومبر 2016 12:45

لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین اور پیرو کے کاروباری اور سرمایہ کار نمائندوں نے گذشتہ روز یہاں دو ارب امریکی ڈالر کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔معاہدے کے مطابق ہلکی صنعت ، ٹیکسٹائل ، زرعی مصنوعات ، ادویات اور دھات سازی اور کان کنی کو ترقی دی جائے گی ، دستخطوں کی تقریب میں سو سے زیادہ سرکاری اہلکاروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت تجارت کے ایک اعلیٰ عہدیدار زو یانگ کے مطابق چین اور پیرو کے درمیان عالمی سطح پر معاشی کساد بازاری کے باوجود تجارت میں ترقی ہوئی ہے،گذشتہ پندرہ سال سے چین پیرو کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہا ہے تا ہم موجودہ معاہدے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید اضافہ ہو جائے گا ، چین پیرو کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور وہ پیرو کوسب سے زیادہ برآمدات کرتا ہے ، لاطینی امریکہ میں پیرو چین کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔

متعلقہ عنوان :