چینی نائب وزیر اعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات

دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور شراکت داری کو فروغ دینے پر بات چیت

منگل 15 نومبر 2016 12:45

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین کی نائب وزیر اعظم ما کائی گذشتہ روز چوتھی چین فرانس اعلیٰ سطح معاشی اور مالیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے پیر س پہنچ گئیں ، انہوں نے پیرس پہنچنے کے بعد فرانس کے صدر فرانکوئس ہالینڈے سے ملاقات کی ، اپنی اس ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کی آمد کا مقصد ان معاملات پر بات چیت کرنا ہے جو جی 20-ہانگ زو کانفرنس میں طے ہوئے تھے ، ہمیں چین اور فرانس کے درمیان جامع حکمت عملی کی شراکت دار ی کو نئے دو ر میں لے جانا ہے تا کہ معاشی اور تجارتی عملی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ فرانس عالمی تجارتی تنظیم کے پروٹوکول کے آرٹیکل 15کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے یورپی یونین پر اپنا اثر و رسو خ استعمال کرے گا تا کہ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین پر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انداز میں عمل ہو سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فرانس کے صدر فرانکوئس ہالینڈے نے کہا کہ وہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ، و ہ توانائی ، تجارت اور دہشتگردی کیخلاف تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے ایٹمی توانائی ٹیکنالوجی میں چینی تعاون کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ فرانس تجارت کو تحفظ دینے کیلئے پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے اور وہ چینی سیاحوں اور ماہرین کے فرانس میں تحفظ کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تا کہ زیادہ سے زیادہ چینی فرانس کا سفر کر سکیں۔