چینی سرمایہ کاروں نے پیرو کا رخ کر لیا

پانچ سال کے دوران 21456 چینیوں نے کاروبار کیلئے پیرو کا سفر کیا کاروباری سفر کیلئے چلی دوسرے ، امریکہ تیسرے اور میکسیکو چوتھے نمبر پر رہا

منگل 15 نومبر 2016 12:45

لیما (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چینی سرمایہ کاروں نے کاروبار اور تجارت کی تلاش میں پیرو کا رخ کر لیا ، پیرو کی امیگریشن ایجنسی کے مطابق گذشتہ پانچ سال کے دوران ایشیاء بحرالکاہل ، اقتصادی تعاون فورم کے ممالک سے 71ہزار افراد پیرو پہنچے جن میں سے 67713 افراد کاروبار اور 3732سرمایہ کاری کیلئے پیرو آئے ، ان کی اکثریت چین سے تعلق رکھتی ہے ، 2011سے 2015ء تک 21456 چینیوں نے کاروبار کیلئے پیرو کا سفر کیا جبکہ چلی دوسرے ، ا مریکہ تیسرے اور میکسیکو چوتھے نمبر پر رہاجبکہ اسی عرصہ کے دوران 1240چینی سرمایہ کار پیرو آئے ،چلی دوسرے اور امریکہ تیسرے نمبر پر رہا ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ پیرو میں آج کل چوبیسویں ایشیاء بحرالکاہل اقتصادی تعاون رہنمائوں کی کانفرنس ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :