چین کی شام کیلئے 80ملین ڈالر کی امداد

امداد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قومی کمیشن کو پیش کی گئی ، چینی سفیر

منگل 15 نومبر 2016 12:46

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) چین شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر80 ملین ڈالر کی امداد دے رہا ہے ۔ یہ بات شام میں چینی سفیر کی کیان جن نے قومی کمیشن برائے شامی سائنس اولمپیڈ کے سربراہ امداد العضب سے ملاقات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے اس موقع پر نیشنل کمیشن کو اس کے کام میں مدد دینے کیلئے کمپیوٹر ز کی ایک کھیپ ان کے حوالے کی گئی۔چینی سفیر نے کہا کہ چین شامل کے ساتھ تربیت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے ، یہ تعاون سرکاری سطح پر یا این جی اوز کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے ، امداد العضب نے دونوں ملکوں کے درمیان سائنسی شعبوں میں تعاون کیلئے مشترکہ معاہدوں کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :