اے ٹی پی ورلڈ ٹور ، افتتاحی میچ میں کائی نشیکوری نے سٹین واورینکا کو شکست دیدی

منگل 15 نومبر 2016 12:46

اے ٹی پی ورلڈ ٹور ، افتتاحی میچ میں کائی نشیکوری نے سٹین واورینکا کو ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)جاپان کے ٹینس اسٹار کائی نشیکوری نے عالمی نمبر 3 سوئس کھلاڑی اسٹین واورینکا کو اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے افتتاحی میچ میں یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔لندن میں جاری اے ٹی پی ورلڈ ٹور میں اصل مقابلہ عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور اپنی سرفہرست پوزیشن کھونے والے سربین اسٹار نوواک جوکووچ کے درمیان ہوگا کیونکہ وہ سال کا اختتام پہلی پوزیشن پر کرنا چاہتے ہیں۔

ایونٹ کے افتتاحی میچ میں نشیکوری نے واورینکا کو 2-6 اور3-6 سے باآسانی شکست دیکر درجہ بندی میں بہتری کی جانب گامزن ہیں ،ْدرجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود 31 سالہ واورینکا ایک گھنٹے جاری رہنے والیمقابلے میں مکمل طور پر دباؤ میں نظر آئے اور نشیکوری سے شکست کھاگئے۔

(جاری ہے)

نشیکوری نے اپنے کیریئر کی بہترین درجہ بندی کے حصول کی کوششوں کے دوران رواں سال یوایس اوپن کے سیمی فائنل میں واورینکا کے ہاتھوں ہونے والی شکست کا بدلہ لے لیا۔

نشیکوری نے سال میں ایک ٹائٹل حاصل کیا تاہم پورے سال میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،ْ 2014 میں کیریئر کے آغاز کے بعد اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔نشیکوری نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے، درحقیقت مجھے پیرس میں شکست کے بعد تیاری کیلئے ایک ہفتہ مل گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ میں نے پریکٹس اور تربیت کے ساتھ ساتھ سخت محنت کی اور اگلے میچوں میں کامیابی کیلئے پرعزم ہوں ،ْواورینکا نے یوایس اوپن کے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔واورینکا نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ میں اچھا کھیلوں سکوں اور مجھے امید تھی کہ اچھا میچ ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔