پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز پرسوں سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا

منگل 15 نومبر 2016 12:46

پاکستان، نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز پرسوں سے کرائسٹ چرچ ..

کرائسٹ کرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کر کٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ کا آغاز17نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے تین روزہ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچ چکی ہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچ پاکستان نے جیتے تاہم ویسٹ انڈیز نے شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹ سے فتح اپنے نام کی تھی۔

پاکستانی ٹیم اب نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہو گا ،ْ دوسرا میچ 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔اس سیریز کے بعد پاکستانی ٹیم برسبین جائے گی جہاں برسبین میں 15 دسمبر سے شروع ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ سے سیریز کا آغاز ہو گا۔

متعلقہ عنوان :