جونیئر ہاکی ورلڈ کپ، تربیتی کیمپ میں ایک روز آرام کے بعد کھلاڑیوں کی کل دوبارہ ٹریننگ شروع ہوگی

منگل 15 نومبر 2016 12:49

لاہور۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم لاہور میں لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں منگل کو کھلاڑیوں کو ٹریننگ سے ریسٹ دیاگیا تھا تاہم کھلاڑیوں کو ویڈیو سیشن کے ذریعے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی دیگر ٹیموں کی کمزوریوں سے آگاہ کیا گیا۔

کیمپ میںآج بدھ سے ٹریننگ دو مختلف سیشنز میں دوبارہ شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

قومی انڈر 21 کے 26 ممکنہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں جن میں گول کیپرز علی رضا، منیب الرحمان، حافظ علی عمیر، فل بیکس عاطف مشتاق، حسن انور، مبشر علی، ضیاء الدین، ہاف بیک ابوبکر محمود، فیضان، جنید کمال، ایم عثمان، تعظیم الحسن، ایم عدنان، شکیل بٹ، فارورڈز میں شان ارشد، اظفر یعقوب، ایم دلبر، ایم عتیق ارشد، بلال قادر، محسن صابر، رانا سہیل ریاض، سمیع اللہ، ایم رضوان، ایم نوید، فہد اللہ، عمر حامدی شامل ہیں۔ طاہر زمان انڈر 21 ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کیمپ کمانڈنٹ ہیں۔ جونیئر ورلڈ کپ 8 سے 18دسمبر تک بھارت کے شہر لکھنو میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :