امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ، انتقال اقتدار کیلئے تیار ہیں: اوباما

ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے تحفظات برقرار ہیں، امید ہے نو منتخب صدر نیٹو کے ساتھ وعدوں کی پاسداری کریں گے،پریس کانفرنس سے خطا ب

منگل 15 نومبر 2016 12:49

امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ، انتقال اقتدار کیلئے تیار ہیں: اوباما
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) امریکی صدرباراک اوباما نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے ان کے تحفظات برقرار ہیں۔ امید ہے نو منتخب صدر نیٹو کے ساتھ وعدوں کی پاسداری کریں گے۔وائٹ ہاؤس میں صدارتی الیکشن کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر اوباما نے کہا کہ امریکا پہلے کی نسبت آج زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابی مینڈیٹ کا احترام کرتا ہوں اور انتقال اقتدار پر امن طریقے سے ہو گا۔ نئی انتظامیہ کو اقتدار کی حوالگی کے لیے تیار ہیں۔ صدر اوباما نے کہا کہ مستحکم یورپ امریکا کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔ اتحادی ممالک سے کہوں گا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کیلئے پٴْرعزم ہیں اور نیٹو معاہدوں کے پابند رہیں گے۔ صدر اوباما کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت مفید رہی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کیلئے دانشمندانہ فیصلے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :