بے نظیر بھٹو کے کزن مشتاق بھٹو گرفتا ر

مشتاق بھٹو کو کرپشن سمیت دیگر معاملات پر تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا، پو لیس حکام

منگل 15 نومبر 2016 12:50

بے نظیر بھٹو کے کزن مشتاق بھٹو گرفتا ر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مشتاق بھٹو کو اپنے ہمراہ لے گئے،مشتاق بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے کزن بھی ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق گلستان جوہر چورنگی کے قریب واقع رہائشی عمارت میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی ،اس کارروائی میں سادہ لباس اہلکاروں نے مشتاق بھٹو نامی شخص کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پولیس زرائع کے مطابق مشتاق بھٹو کو کرپشن سمیت دیگر معاملات پر تفتیش کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ واقعے کے خلاف مشتاق بھٹو کے اہلخانہ شہراہ فیصل تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے۔مشتاق بھٹو کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائو ں میں شمار ہوتا ہے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وہ ایڈوائزر بھی رہ چکے ہیں،لندن میں میثاق جمہوریت کے وقت وہ محترمہ کے ہمراہ تھے جبکہ وہ بے نظیر بھٹو کے کزن بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :