کراچی: مختلف کارروائیوں میں 11 افراد گرفتار

گرفتا ر افراد میں سیاسی جماعت اور گینگ وار کے ملزمان بھی شا مل ، اسلحہ بر آ مد

منگل 15 نومبر 2016 12:52

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 11 افراد گرفتار
کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کاروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعت اور گینگ وار ملزمان سمیت 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق عزیز آباد بھنگوریا گوٹھ میں اندھے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔قتل میں ملوث ملزم نبیل کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم نبیل نے ایک ماہ قبل پلاسٹل فیکٹری کے مالک کو قتل کے بعد لاش پانی کی ٹینکی میں چھپادی تھی، ملزم نے ذاتی رنجش پر فیکٹری مالک کو قتل کیا۔نیو کراچی میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان شیخ بلال اور ریحان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزمان اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے شہریوں کو لوٹتے تھے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ نقدی اور اے ٹی ایم کارڈ ملے ہیں۔

(جاری ہے)

ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالمجید عرف واجہ کو اسلحہ اور بیس موبائل فون سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔سرجانی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرکے تین ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔یونیورسٹی روڈ سفاری پارک کے قریب مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، جسے شہریوں نے تشددکے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔لائنز ایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نیکارروائی کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے تین کارکن شاہد عرف ٹوپی، افضال عرف ریچھ اور ریحان کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :