بیرون ملک مارکیٹوں میں پاکستانی کینو کی مانگ میں کمی

بھارت ، ترکی اور مصر کے بغیر بیجوں والے کینو نے مارکیٹ سنبھال لی

منگل 15 نومبر 2016 12:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2016ء) بیرونی ممالک کی ماکیٹوں میں پاکستانی کینو( اورنج ) کی مانگ میں کمی ہو گئی ہے کیونکہ بھارت ، ترکی اور مصر نے بغیر بیجوں والے کینو پیدا کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کیا۔

(جاری ہے)

ہارٹی کلچر برآمدات کے لئے قائم کمیٹی کے سربراہ امجد جواد کا کہنا ہے کہ بغیر بیجوں والے کینوئوں کی طلب خصوصاً مغربی ممالک میں زیادہ ہوتی ہے تاہم بدقسمتی سے پاکستان ایسی اقسام پیدا نہیں کر رہا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کسانوں کو بغیر بیجوں والے کینوئوں کی پیداوار شروع کرنی چاہئے تاکہ برآمدکنندگان یورپی مارکیٹوں تک جا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئی ورائیٹیاں ( اقسام ) پیدا کرنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :