ضلع کونسل کی بلدیاتی خصوصی نشستوں کیلئے پولنگ جاری،سخت سکیورٹی انتظامات

منگل 15 نومبر 2016 12:54

ملتان۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ملتان سمیت مختلف اضلاع میں ضلع کونسل کی بلدیاتی خصوصی نشستوں پرپولنگ کاسلسلہ جاری ہے۔پولیس کی طرف سے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضلع کونسل کی بلدیاتی خصوصی نشستوں کیلئے ملتان میں تین پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں ،ضلع کونسل رضا ہال،بوسن ٹائون ہال اور جلالپور پیروالہ میں پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔رضا ہال میں 68ووٹرز ،بوسن ٹائون ہال میں 117ووٹرز اور جلالپور پیروالہ میں 12ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اس موقع پر مختلف جماعتوں کی طرف سے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔خواتین سمیت کئی امیدوار میدان میں ہیں۔پولنگ کا عمل شام چاربجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :