اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر جائزہ اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 12:47

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت لائن آف کنٹرول کی صورتحال ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر جائزہ اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں مشیر خارجہ سر تاج عزیز اور مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سمیت وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ سر تاج عزیز نے اجلاس میں ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں پر شرکا کو بریف کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق حالیہ بھارتی خلاف ورزیوں سے26 پاکستانی جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 107 افراد زخمی ہوئے۔ اجلاس میں بریف کیا گیا کہ ہماری افواج کبھی بھی فائر میں پہل نہیں کرتیں، ہماری افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتی ہیں،وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان ہر ممکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ہمارے صبر و تحمل کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تر نوالہ نہ سمجھا جائے۔ پاکستانی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔