عدالت عظمیٰ میں پانامہ دستاویزات کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی

منگل 15 نومبر 2016 12:57

عدالت عظمیٰ میں پانامہ دستاویزات کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے پانامہ دستاویزات کیس کی سماعت 17 نومبر بروز جمعرات تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے منگل کو کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے حشمت حبیب ایڈووکیٹ اور بیرسٹر ظفر الله خان کی طرف سے کیس میں فریق بننے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے اپنے آفس کو کیس میں جمع کرائی جانے والی دستاویزات کی نقول فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :