ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر امریکی عوام کے ساتھ جانور بھی غصے میں
میاں محمد ندیم منگل 15 نومبر 2016 12:56
نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2016ء) صدارتی انتخابات میں غیرمتوقع نتائج اور ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر جہاں امریکی عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے وہیں جانور بھی نومنتخب صدر کی فتح پرغصے میں نظر آرہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں 45 ویں صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار وں کی کامیابی کے بعد ٹرمپ کو صدر منتخب کردیا گیاہے تاہم ان کی تقاریر اور اعلان کردہ پالیسیوں کے باعث امریکیوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مدمقابل خاتون امیدوار ہیلری کلنٹن کی فتح کے قوی امکانات تھے مگر امریکا کی عوام نے اس بار ری پبلکن پارٹی کو مینڈیٹ دے کر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب قرار کروایا۔جہاں امریکی عوام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پرغم وغصہ پایا جارہا ہے وہیں جانور بھی اس بات پر نالاں نظر آرہے ہیں۔(جاری ہے)
یہ بات اس وقت سامنے آئی جب امریکا میں مقیم ایک خاتون نے اسمارٹ فون پر اپنی پالتو بلی کو مختلف سیاستدانوں کی تصاویر دکھائیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے سب سے پہلے بلی کو ہیلری کلنٹن کی تصویر دکھائی تو اس نے کوئی ردعمل نہیں دیا بعد ازاں انہوں نے سینیٹر سینڈرز کی تصویر بلی کے سامنے کی تو وہ خاموش بیٹھی رہی۔بعد ازاں خاتون نے اپنے فون میں نومنتخب صدر کی تصویر لگاکر اس کی اسکرین کو جیسے ہی بلی کے آگے کیا وہ غصے سے ’غرانے‘ لگی جس پر خاتون نے موبائل پیچھے ہٹایا دیا۔ کچھ لمحے بعد دوبارہ موبائل بلی کے آگے سامنے کیا جس پر بلی کا غصہ بڑھ گیا اور اس نے اسکرین پر موجود ٹرمپ کی تصویر کو پنجا مارا۔بلی کو غصے میں دیکھتے ہوئے خاتون نے موبائل پیچھے ہٹا کر پھر اس کے سامنے کردیا جس پر بلی وہاں سے اٹھ کر دوسرے مقام کی طرف چل پڑی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.