Live Updates

حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواست پر جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ، عمران خان کے وکیل کو جواب دینے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 نومبر 2016 13:07

حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواست پر جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2016ء) مسلم لیگ( ن) کے راہنماءحنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواست پر جہانگیر ترین نے جواب جمع کرا دیا ، سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکیل کو جواب دینے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے راہنما ءحنیف عباسی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عمران خان کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے ایک ہفتے کی ملہت مانگی گئی جو عدالت نے دے دی جبکہ جہانگیر ترین نے اپنے وکیل سکندر بشیر کے توسط سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ، وکیل نے جواب میں بتایا کہ جہانگیر ترین کی اپنی کوئی آف شور کمپنی نہیں نہ پاناما لیکس میں نام آیا ، ان کے بچوں کی آف شور کمپنی ہے اور ٹیکس ریٹرن میں اسکا ذکر کیا جاتا ہے۔

جہانگیر ترین نے جواب میں کہا کہ ان کے خلاف درخواست ردعمل میں دائر کی گئی ، کبھی کوئی ٹیکس چوری نہیں کیا ، ٹیکس سے متعلق ٹرائل کورٹ ان کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے ، ان کے خلاف لگے الزامات بے بنیاد ہیں، درخواست خارج کی جائے۔ عدالت نے کہا کہ عمران خان کے جواب کی روح کی روشنی میں کیس کو لارجر بینچ میں سننے کا فیصلہ کریں گے۔ کیس کی سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات