ہزار روپے کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم دسمبر کو ہوگی

منگل 15 نومبر 2016 13:15

فیصل آباد۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستا ن کے زیر اہتمام 40ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم دسمبر بروزجمعرات کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ یہ رواں سال کی 31ویںاور مجموعی طور پر68ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوںنے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7کروڑ50لاکھ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 2کروڑ 50لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 5لاکھ روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ اس بار قرعہ اندازی سٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور میں منعقد ہو گی۔