ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رحجان

منگل 15 نومبر 2016 13:26

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ایشیائی حصص بازاروں میں منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا،ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں تیزی، شنگھائی میں مندی جبکہ ٹوکیو میں استحکام کی صورتحال رہی۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.42 فیصد اضافہ ہوا اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 92.40 پوائنٹس کی بہتری سے 22314.62 پوائنٹس ہو گیا جبکہ شنگھائی میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.27 فیصد یا 8.63 کی کمی سے 3201.74 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.04 فیصد یا 0.95 پوائنٹس کی معمولی کمی سے 2113.35 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تاہم ٹوکیو میں استحکام رہا اور ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.15 فیصد یا 26.11 پوائنٹس کی بہتری سے 17646.51 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 0.02 فیصد یا 0.28 پوائنٹس کے معمولی اضافے سے 1400.28 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔