امریکی ارب پتی وارن بفیٹ کی تین بڑی امریکی ایئر لائنز میں 1.3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

منگل 15 نومبر 2016 13:26

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) امریکی ارب پتی وارن بفیٹ نے تین بڑی امریکی ایئر لائنز کے 1.3 ارب ڈالر مالیت کے حصص خرید لئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وارن بفیٹ کی کمپنی برکشائر ہیتھ وے نے امریکن ایئرلائنز میں 797 ملین ڈالر، ڈیلٹا ائیرلائنز میں 249 ملین ڈالر اور یونائیٹڈ کانٹینینٹل ہولڈنگز میں 237 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برکشائر ہیتھ وے نے سائوتھ ویسٹ ایئرلائنز میں بھی حصص خریدے ہیں۔ یاد رہے کہ ارب پتی وارن بفیٹ نے 1989 میں یو ایس ایئرویز میں خسارے کے باعث شعبے کو ’’موت کا پھند ہ ‘‘ قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :