شانزہ خان نے شالیمار تھیٹر میں بھر پور پر فارمنس سے توجہ حاصل کر لی ‘ شاندار پرفارمس پر شائقین داد دیتے رہے

منگل 15 نومبر 2016 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) سٹیج اداکارہ شانزہ خان نے شالیمار تھیٹر میں بھر پور پر فارمنس سے توجہ حاصل کر لی ‘ شاندار پرفارمس پر شائقین داد دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ چسکا ہائوس نے ریکارڈ بزنس کرکے کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے اس حوالے اداکارہ شانزہ نے کہا شائقین نے میرے کام کو پسند کیا اور میری حوصلہ افزائی کی ہے میں ہمیشہ اپنے کام کو محنت اور لگن سے کرتی ہوں جس کی وجہ سے مجھے پذیرائی ملتی ہے میں حسد کرنے والوں میں سے نہیں بلکہ ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی ہے اور اپنی غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کی ہے۔مجھے امید نہیں تھی لیکن شائقین نے میری پرفارمس کو پسند کیا اور میری عز افزائی کی ہے۔