گل آباد ڈگری کالج کے طلبا کا پریس کلب چکدرہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 نومبر 2016 13:44

چکدرہ۔15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء)گل آباد ڈگری کالج کے طلبا نے پریس کلب چکدرہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا‘ طلباء نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر اساتذہ کے خلاف کاروائی کرنے کے نعرے درج تھے‘ کالج کی مختلف طلباء تنظیموں نے مظاہرے میں شرکت کی‘ طلباء کا مطالبہ تھا کہ کالج آکراساتذہ کلاسیں نہیں لے رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا قیمتی وقت ضائع ہورہاہے‘ لہٰذا محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار مذکورہ کالج کے انتظامیہ اور اساتذہ کیخلاف کاروائی کرے ‘بصورت دیگر ہم بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔