امریکہ میں پہلا پاکستانی فلمی میلہ 3دسمبر سے شروع ہو گا،دکھائی جانیوالی فلموں میں " دوبارہ پھر سی"اور " لاہور سے آگے‘‘ شامل ہیں

منگل 15 نومبر 2016 13:48

امریکہ میں پہلا پاکستانی فلمی میلہ 3دسمبر سے شروع ہو گا،دکھائی جانیوالی ..
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) امریکہ میں پہلا پاکستانی فلمی میلہ 3دسمبر کو شروع ہو گا۔میلے کا اہتمام اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے کیاہے۔ یہ میلہ نیویارک کے معروف حکام اشیاء سوسائٹی میں ہو گا۔ میلے میں دکھائی جانیوالی فلموں میں " دوبارہ پھر سی"اور " لاہور سے آگے شامل ہیں ۔ دیگر فلموں میں ایکٹر ان لاء ، ماہی میر ، شرمین عبید چنائے کی اینمیٹڈ فلم 3بہادر ، دختر، ڈانس کیانی اور ’’ہومن جہاں‘‘ شامل ہیں۔

یہ میلہ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی طرف سے ملک کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس حوالہ سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی نوجوان نسل نے موسیقی ادب اور دیگر فنون کی طرح فلم کے شعبے میں بھی زبردست تخلیقی صلاحیتوں کامظاہرہ کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دنیا کے 193ممالک کے سفارتکاروں کو اس میلے میں پاکستانی فلمیں دیکھنے کا موقع ملے گا۔ میلے میں پاکستان میں شوبز سے تعلق رکھنے والے نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے سلسلہ میں متعدد تقاریب کا اہتمام کرچکی ہی۔

متعلقہ عنوان :