قادر آباد کول پارو پراجیکٹ ساہیوال میں ڈکیتی ، چوری کے گرفتار پولیس ملازمین سمیت چار ملزموں کا 16نومبر تک جسمانی ریمانڈ

منگل 15 نومبر 2016 13:48

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) قادر آباد کول فائر پاور پراجیکٹ ساہیوال میں ڈکیتی اور چوری مقدمات کے گرفتار چار ملزموں پولیس سب انسپکٹر سلطان محمود ، دو کانسٹیبلوں راشد اقبا ل اور حیدر علی کے علاوہ کباڑیے امتیاز احمد کا جسمانی ریمانڈ پولیس نور شاہ نے 16نومبر تک جوڈیشل مجسٹریٹ ساہیوال رخسانہ امین سے لے لیا ہے چوری کے ایک اور انکشاف کے بعدامتیاز احمد کباڑیے کو مزید ریکوری کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نور شاہ نے یکم اکتوبر اور 15اکتوبر کو قادرآباد کول پاور پراجیکٹ سے چینی کمپنی کے منیجر کی رپورٹ پردو مقدمات درج کرکے چیف سیکورٹی افسر محمد عارف ،اے ایس آئی محمد اسحاق، سرکاری گاڑی کے ڈرائیور کانسٹیبل بابر سہیل ، کانسٹیبل بلال ، عبدالحمید چوکیدار اور ذوالقفار کباڑیے کو گرفتار کر کے 27لاکھ 87ہزار روپے مالیت کے الیکٹریکل چمپرزاور دیگر میٹریل برآمد کر لیا گیا اور چھ ملزموںکو جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل ساہیوال بھیج دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :