ساہیوال اولڈ ہڑپہ روڈ ڈاکوئوں کی فائرنگ ،گولیاں لگنے سے محنت کش شدید زخمی ہسپتال میں حالت نازک

منگل 15 نومبر 2016 13:51

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) ساہیوا ل اولڈ ہڑپہ روڈ پر چک 6-92آر کے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک محنت کش غلام مرتضیٰ گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں غلام مرتضیٰ کی حالت تشویش ناک ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چک 6-92آر کا محنت کش غلام مرتضیٰ محنت مزدوری کے لیے بائیسکل پر ساہیوال آ رہا تھا کہ ڈاکوئوں نے صبح سویرے ہی ناکہ لگا رکھا تھا اور راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ غلام مرتضیٰ کو ڈاکوئوںنے روکا تو مزاحمت پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس سے غلام مرتضیٰ شدید زخمی ہوگیا۔

اس واردات سے قبل ڈاکو تین راہگیروں سے 13ہزار روپے کی نقدی لوٹ چکے تھے۔ پولیس فرید ٹائون نے موقعہ پر پہنچ کر علاقہ کی ناکہ بندی کرا دی لیکن ابھی تک ڈاکو گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :