ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے پولنگ کاانعقاد

منگل 15 نومبر 2016 13:51

سرگودھا۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) سرگودھا میں ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوںپرمنگل کے روز پولنگ ہوئی۔ ضلع کونسل کی 9 سیٹوں کیلئے 17 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ اسی طرح میونسپل کارپوریشن کی 11 نشستوں کیلئے 21 امیدوار میدان میں تھے۔ میونسپل کارپوریشن میں خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر 7 ‘ ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 5 امیدوار، اقلیتوں کی 1 نشست کیلئے 3 اور لیبر کی 2 سیٹوں کیلئے 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا ۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی نشستوں کیلئے پولنگ بوتھ میونسپل کارپوریشن سرگودہا کے میٹنگ ہال میں بنایا گیا تھا، جبکہ ضلع کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ ضلع کونسل میں ہوئی ۔ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں، کسان، اقلیتی اوریوتھ کی 9 سیٹوں کیلئے 17 امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ ضلع کونسل میں کسان کی 3 سیٹوں کیلئے 7 اقلیتوں کی 5 سیٹوں کیلئے 8 امیدوار اور یوتھ کی ایک سیٹ کیلئے 2 امیدواروں میں مقابلہ ہوا ۔پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جبکہ دورانِ پولنگ سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔