موصل میں داعش کے جنگجو نے ہتھیار ڈال دیئے

کرد فوجیوں نے گرفتار کر کے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

منگل 15 نومبر 2016 13:57

موصل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) عراق کے شمالی شہر موصل کے نزدیک داعش کے ایک جنگجو نے خود کو کرد فورسز البیش المرکہ کے حوالے کردیا ہے۔کرد فوجیوں نے اس کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جنگجو کے ہتھیار ڈالنے اور گرفتاری کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔جس میں اسے بآواز بلند ایک مکان سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے ،اس شخص کے بال بکھرے ہوئے ہیں اور وہ وہ کرد فورسز سے یہ کہہ رہا ہے کہ وہ اس کو گولی نہ ماریں۔پھر دسیوں فوجی اس کو اپنی گرفت میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :