ابو ظہبی: اماراتی شہری کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی سازش کے جرم میں دس سال قید۔

منگل 15 نومبر 2016 13:51

ابو ظہبی: اماراتی شہری کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی سازش کے جرم میں دس سال ..

ا بو ظہبی (اردو پوائنٹ ،تازہ ترین اخبار،15نومبر،2016) ایک اما راتی شہری کو سیاسی اقتدار پر قبضہ کرنے کی سازش میں 10سال قید کی سزا سنا دی گئی۔متحدہ عرب امارات کی وفاقی عدالت نے یہ سزا اسے ایک خفیہ تنظیم کو چلانے اور ریاست کو غیر مستحکم کرنے کے جرم میں سنائی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے مجرم کو 10 سال کی سزا عدالتی نگرانی میں کاٹنے کا حکم دیا ہے۔پولیس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کی مجرم کو یہ سزا اخوان المسلمین کے ساتھ رابطہ قائم کرنے اور ان سے مدد مانگنے کی بنیاد پر بھی دی گئی ہے۔تاہم اس سے قبل ایک اماراتی کو عراق اور شام میں ٹریننگ کرنے پر سات سال کی سزا ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :