شٹائن مائر صدارت کے بہترین امیدوار ہیں ،ْجرمن چانسلر

منگل 15 نومبر 2016 14:03

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ شٹائن مائر صدارت کے بہترین امیدوار ہیں غیر ملکی میڈیا کے مطابق انجیلا میرکل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر عہدہ صدارت کے بہترین امیدوار ہیں جرمن صدر کا عہدہ آئندہ برس مارچ میں موجودہ صدر یوآخم گاؤک کی مدت پوری ہونے پر خالی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں میرکل کیمپ کی طرف سے عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ اس عہدے کیلئے اپنا امیدوار لائیں گے تاہم اب میرکل کی طرف سے اپنے سیاسی حریف اشٹائن مائر کواس عہدے کیلئے بطور امیدوار تسلیم کرنے کا یہ اعلان سامنے آیا ۔