بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 14:03

بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

بھمبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : بھارتی فوج کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج بھمبر میں جھمپ پتنی سیکٹر پر فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کا سلسلہ صبح سات بجے سے جاری ہے۔ بھارتی فوج اسکولوں اور کالجوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کو بھر پور جوابی کارروائی کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :