عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بم کی جھوٹی اطلا ع ،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزار کلیئر قرار دے دیا

منگل 15 نومبر 2016 14:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بم کی جھوٹی اطلا ع ،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزار کلیئر قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اے پی پی کو بتایا کہ منگل کی صبح ساڑھی6بجے کے قریب نامعلوم شخص نے اطلاع دی کہ عبداللہ شاہ غازی کے دربار پر مشکوک بیگ رکھا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ بوٹ بیسن پو لیس نے مزار کو فوری طور پر خالی کر ا کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ اسکواڈ نے مزار کی مکمل تلاشی کے بعد کلئیر قرار دیا جس کے بعد مزار کو عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے۔