ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کارروائیاں کرتے ہوئے 100لیٹر شراب اور 410گرام افیون برآمد کر لی

منگل 15 نومبر 2016 14:13

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کارروائیاں کرتے ہوئے 100لیٹر شراب اور 410گرام افیون برآمد کر لی۔محکمہ ایکسائز ترجمان کے مطابق میر پور خاص ڈویژن نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 100لیٹر غیر قانونی شراب اور410گرام افیون برآمد کرکی دو ملزمان گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ٹیم نے آئی او میر غلام حسین تالپور کی سربراہی میں اسلام کوٹ میں ایک چھاپے کے دوران پدمون نامی ملزم کو گرفتار کرکے اس کی قبضے سے 100لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کرلی جبکہ محکمہ ای اینڈ ٹی کی ایک اور ٹیم نے ای ٹی او عبدالجبار گھرانہ کی قیادت میں ڈپلو ضلع تھر پارکر میں ایک کارروائی کے دوران ملزم الف نھڑی کے قبضہ سے 410گرام افیون برآمد کرلی دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔