فلمسٹار ثناء کل کراچی سے لاہور پہنچیں گی

چھ روزہ قیام کے دوران ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ اور فیشن شو میں شرکت کریں گی

منگل 15 نومبر 2016 14:13

فلمسٹار ثناء کل کراچی سے لاہور پہنچیں گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) فلمسٹار ثناء کل ( بدھ ) کراچی سے لاہور پہنچیں گی ،چھ روزہ قیام کے دوران ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ اور فیشن شو میں شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء کل ( بدھ ) لاہو ر آئیں گی جہاں وہ اپنے قیام کے دوران ایک ٹی وی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گی اور 20نومبر مقامی ہوٹل میں ہونے والے فیشن شو میں ریمپ پر کیٹ واک بھی کریں گی ۔ علاوہ ازیں اداکارہ ثناء دو اور لائیوشوز میں بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی ۔ثناء چھ روز تک لاہو ر میں قیام کرنے کے بعد 21نومبر کو واپس کراچی روانہ ہوجائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :