صائم علی ملائیشیاء میں اپنے پہلے انٹرنیشنل بالی ووڈ پراجیکٹ میں حصہ لینے کے بعد رواں ماہ پاکستان واپس آجائینگے

ملائیشیاء کے لوگ انتہائی ملن سار ،خوش اخلاق ،میری پرفارمنس دیکھنے کے لئے روزانہ چار سے پانچ ہزار شائقین آتے ہیں ‘ گفتگو

منگل 15 نومبر 2016 14:13

صائم علی ملائیشیاء میں اپنے پہلے انٹرنیشنل بالی ووڈ پراجیکٹ میں حصہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) ماڈل و اداکار صائم علی ملائیشیاء میں اپنے پہلے انٹرنیشنل بالی ووڈ پراجیکٹ میں حصہ لینے کے بعد رواں ماہ پاکستان واپس آجائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق صائم علی گزشتہ ایک ماہ سے ملائیشیاء میں ہونے والے بالی ووڈ تھیٹر میں پرفارم کر رہے ہیں جس میں وہ بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کے ایک فلمی کردار راہول کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

ملائیشیاء میں جاری ڈرامے میں وہ شاہ رخ کر ٹربیوٹ پیش کرنے کے لئے ان کے گائے ہوئے گانوں پر پرفارم بھی کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صائم علی نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں پچھلے ایک ماہ سے ملائیشیاء میں بالی ووڈ تھیٹر کے پراجیکٹ میں حصہ لے رہا ہوں اور یہ میری زندگی کے یادگار لمحات ہیں جن سے میں بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیاء کے لوگ انتہائی ملن سار اور خوش اخلاق ہیں اور یہاں مقامی تھیٹر میں میری پرفارمنس دیکھنے کے لئے روزانہ چار سے پانچ ہزار شائقین آتے ہیں ۔ صائم علی نے کہا کہ میں رواں ماہ ہی پاکستان واپس آجائوں گا اور واپسی کے بعد اپنے زیر تکمیل پراجیکٹ میں حصہ لوں گا ۔

متعلقہ عنوان :