موجودہ دور میں اسٹیج ڈراموں میں مقابلے بازی کا رحجان فروغ پا رہا ہے ‘ اداکارہ آشا چوہدری

اچھے و اصلاحی ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں ،مقصد عوام میں انکی ذمہ داریاں وحقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے

منگل 15 نومبر 2016 14:13

موجودہ دور میں اسٹیج ڈراموں میں مقابلے بازی کا رحجان فروغ پا رہا ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)اداکارہ آشا چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں اسٹیج ڈراموں میں مقابلے بازی کا رحجان فروغ پا رہا ہے ،اچھے و اصلاحی ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد عوام میں انکی ذمہ داریاں اور حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روائتی اسٹیج ڈرامہ برصغیر میں صرف پاکستان میں ہی ہو رہا ہے اور خاص طور پر لاہور اسٹیج ڈرامے کا مرکز ہے جو یہاں سے کامیاب ہو گیا وہ ہر جگہ پر کامیابیاں سمیٹتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج کل میرا ایک اسٹیج ڈرامے ’’ کھنڈ دے کھڈونے ‘‘ الحمراء ہال ll مال روڈ میں پیش کیا جا رہا ہے جس میں میرے سمیت تمام اداکاروں کی پرفارمنس کو پسند کیا جا رہا ہے اور فیملیوں کی بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے کے لئے آ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

آشا چوہدری نے کہا کہ میں نے پرائیویٹ تھیٹروں میں بھی بے شمار کام کیا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ الحمراء میں کام کرنے کا اپنا ہی ماحول ہے اور یہاں پر کوئی بھی فنکارہ ولگیرٹی کا سوچ بھی نہیں سکتی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ ٹیمیں جن اداکارائوں پر پابندی لگاتی ہیں ان اداکارائوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ۔ ضروری نہیں کہ بیہودہ رقص سے ہی آپ عوام میں مقبول ہوں ، لوگ تو کلاسیکل رقص کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں اور ذاتی طور پر میرا رحجان بھی کلاسیکل رقص پر ہی ہے ۔