خوشبو اور ظفری خان گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کرینگے

منگل 15 نومبر 2016 14:15

خوشبو اور ظفری خان گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) اداکارہ خوشبو اور کامیڈین ظفری خان گوجرانوالہ کے راکسی تھیٹر میں پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خوشبو اور ظفری خان 18نومبر سے راکسی تھیٹر گوجرانوالہ میں رائٹر و ڈائریکٹر ناہید خانم کے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے ۔ ان کے ہمراہ دیگر اداکاروں میں سفیرا علی ، سونم چوہدری ، صباء مغل ، کومل شہزادی ، عابد کشمیری ، عظیم وکی ، شوکت رنگیلا اور امجد رانا سمیت دیگر شامل ہوں گے ۔ راکسی تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں خوشبو اور ظفری خان پہلی مرتبہ اکٹھے پرفارم کر رہے ہیں۔ڈرامے کے پروڈیوسر نجم زیدی ہیں ۔