ڈائریکٹر جنرل شہری دفاع آزاد کشمیر ذوالفقار علی کی ریٹائرمنٹ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد
پیشہ وارانہ خدمات کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا
منگل 15 نومبر 2016 14:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی ایک با صلاحیت آفیسر تھے جنہوں نے کبھی غیر قانونی دبائو قبول نہیں کیا ۔ ان کی وجہ سے محکمہ کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آفیسران ان کی سروس کو اپنے لیے مشعل راہ بنائیں۔ ایسے با صلاحیت آفیسران ریاست کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے ریاست کیلئے جو خدمات سرانجام دیں اس پر آج وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائر ہونے والے ڈائریکٹرجنرل شہری دفاع ذوالفقار علی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی ملازمت بھرپور انداز میں مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دوران سروس آفیسران اور اہلکاران کا بھرپور تعاو ن حاصل رہا ہے ۔مجھے خوشی ہے میں نے اپنی ساری سروس ریاست اور عوام کی بہتری کیلئے گزاری اور اپنی صلاحیتوں کو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے برئوے کار لایا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ شہری دفاع آج پوری ٹیم کی محنت کی وجہ سے ترقی کی راہ پر گامز ن ہے ۔ نئے آنے والے آفیسران سے امید کرتا ہوں کہ وہ اس سفر کو جاری رکھیں گے اور محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ کرتے رہیں گے۔ تقریب کے آخر میں ریٹائر ہونے والے ڈائریکٹر جنرل شہری دفا ع ذوالفقار علی کو شیلڈ اور تحائف بھی دئیے گئے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.