ضلع ہٹیاں بالا کو ضلع کا درجہ دینے ،یونیورسٹی کیمپس کا قیام ،سائنس ماڈل کالج کا قیام پی پی کی حکومت اور سابق صدرریاست سرداریعقوب خان کا بڑا کا بڑا کارنامہ ہے

سابق صدارتی مشیروراہنماء پی پی پی آزادکشمیر سیدطالب ہمدانی کی میڈیا سے بات چیت

منگل 15 نومبر 2016 14:16

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء)سابق صدارتی مشیروراہنماء پی پی پی آزادکشمیر سیدطالب ہمدانی نے ہٹیاں بالا میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہٹیاں بالا کو ضلع کا درجہ دینے ،یونیورسٹی کیمپس کا قیام ،سائنس ماڈل کالج کا قیام پی پی کی حکومت اور سابق صدرریاست سرداریعقوب خان کا بڑا کا بڑا کارنامہ ہے موجودہ حکومت نے ریاست میں وفاق طرز کی طرح بادشاہت قائم کردی ہے ایک فرد اپنے فیصلے ریاست پر صادرکررہا ہے جوکہ قابل مذمت ہیں تعلیمی پیکج ختم کرکے جہالت کی جانب معاشرے کو دھکیلا جارہا ہے الیکشن میں 55ارب روپے کا آزادکشمیرکو پیکج دینے والے آج اس55ارب کا قوم کو حساب دیں پی پی کے دور میں فنڈز کا مسئلہ نہیں ہوا حکومت کا چارج سنبھالتے ہی ان کے فنڈ کہاں گئے ان خیالات کا اظہار سابق صدارتی مشیروراہنماء پی پی پی آزادکشمیر سیدطالب ہمدانی نے دبئی سے وطن واپسی پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ 2018میں پاکستان میں بھٹو کا راج ہوگا پانامہ شریف کا اقتدار آخری ہچکولے کھا رہا ہے