امریکا میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں 67 اضافہ ہو گیا

منگل 15 نومبر 2016 14:16

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) امریکا میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں 67 اضافہہو گیا امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں 67فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ2015میں مجموعی طور پر اقلیتوں کے خلاف نفرت میں سات فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں سڑسٹھ فیصد، جبکہ دوہزار پندرہ میں مجموعی طور پر اقلیتوں کے خلاف نفرت میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف حملوں اور نفرت میں حیرت انگیز اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق دو ہزار چودہ میں مسلمانوں کے خلاف ایک سو چون حملے ہوئے،جبکہ دوہزار پندرہ میں ان حملوں کی تعداد بڑھ کر دو سو ستاون ہوگئی۔رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ سال دوہزار پندرہ میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور حملوں میں چھ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا۔