راولپنڈی : بنک روڈ کے قریب ہوٹل سے ایک جاپانی شہری کی لاش برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 نومبر 2016 14:16

راولپنڈی : بنک روڈ کے قریب ہوٹل سے ایک جاپانی شہری کی لاش برآمد

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15نومبر 2016ء) : راولپنڈی میں بنک روڈ کے قریب ایک ہوٹل سے جاپانی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوتر آریکا نامی جاپانی شہری 6 نومبر کو پاکستان آیا۔

(جاری ہے)

اوتر آریکا ہوٹل کے کمرہ نمبر 507 میں قیام پذیر تھا۔ ہوٹل کا کمرہ اوتر آریکا کے کاروباری ساتھی فرحت نامی شخص نے کرائے پر لیا۔ اوتر آریکا کی لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :