پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموںکے مابین 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پرسوں سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا

منگل 15 نومبر 2016 14:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموںکے مابین 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ( جمعرات ) 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموںکے مابین دو سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو 1985ء کے بعد سے نیوزی لینڈ میںٹیسٹ سیریزمیں کبھی شکست کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈنے اپنے ہوم گراؤنڈمیں پاکستان کے خلاف واحد ٹیسٹ سیریز ہ1985میں جیتی۔

پچھلے پندرہ برسوں میں نیوزی لینڈ نے اپنے میدانوں پر پاکستان کے خلاف صرف دو ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اگر ان اعدادوشمارکو سامنے رکھا جائے تو اس مرتبہ بھی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں گرین شرٹس کے لیے کامیابی سمیٹنا زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

پاکستان اورنیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموںکے مابین 1955ء سی26نومبر2014ء تک53ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جن میںسی24میچ پاکستان نے جیتے،8میچ نیوزی لینڈنے جیتے اور21میچ ڈراہوئے۔

پاکستان کی کامیابی کاتناسب45.28فیصد اورنیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب15.09فیصدجبکہ دونوںٹیموںکے مابین میچ ڈراہونے کاتناسب39.62فیصدہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ شدید زلزلے کے باوجود کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہو گا۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں سے سونامی کی لہریں ٹکرائیں، جس کے بعد اب تک دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں پہلے زلزلے کے چند گھنٹے بعد 6.1 شدت کا ایک اور زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔یہ نیا جھٹکا مقامی وقت کے مطابق پونے دو بجے ریکارڈ کیا گیا، اور یہ کرائسٹ چرچ سے دس کلومیٹر کی گہرائی پر پیش آیا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم زلزلے سے تھوڑی پریشان ہے لیکن جمعرات سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :