کھلابٹ پولیس کی کارروائیاں،3 منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد

منگل 15 نومبر 2016 14:37

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) کھلابٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور ہیروئن برآمد کر کی3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی نیاز خان نے منشیات فروشوں کے خلا ف کارروائیوں کے دوران شمس الرحمن سے 140 گرام ہیروئن، وحید خان سے 745 گرام اور امجد حسین سے 785 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تھانہ کھلابٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :