سلہڈ درہ میں پانی کی قلت ،مکینوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 15 نومبر 2016 14:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) سلہڈ درہ میں پانی کی شدید قلت کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس ضمن میں مقامی عمائدین کا کہنا تھاکہ چار گھروں کے مالکان نے ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے محکمہ پبلک ہیلتھ سے منظوری لئے بغیر پانی کی پائپ لائن خرید لی ہے جس کے باعث 250 گھروں پر مشتمل آبادی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام سے ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :