ایبٹ آباد،عوامی حلقوںکا گامی اڈہ پر اوور ہیڈ پل کا مطالبہ

منگل 15 نومبر 2016 14:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) ایبٹ آباد جتنا پرامن شہر تھا اب اسی قدر مسائل کا شکار بن چکا ہے، غیر قانونی اڈوں، جگہ جگہ تھڑا فروشوں نے سڑکوں پر قبضہ جمارکھا ہے، گامی اڈے میں قائم غیر قانونی اڈے اور تھڑے فروش سڑک کا گھیرائو کر کے پیدل چلنے والوں سمیت گاڑیوں کی طویل ٹریفک جام کا سبب بن رہے ہیں، چھٹی کے اوقات میں طلباء و طالبات اور دیگر شہریوں کا یہاں سے گذرنا محال ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حادثات سے بچنے کے لئے گامی اڈہ اور سربن چوک پر انڈر پاسسز کی تعمیر کیلئے فی الفور کام شروع کیا جائے ۔