آر ایس ایس مختلف اوقات پربھارت کے جمہوری ،سیکولر چہرے سے نقاب کُشائی کرتی ہے، مشترکہ حریت قیادت
ہم اپنے ملی تشخص کوہندوؤں کے رنگ میں رنگنے سے بچانے کے لیے ہی آزادی چاہتے ہیں، بیان
منگل 15 نومبر 2016 14:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مذہب، اپنے ملی تشخص اور کلچر کو ہندوؤں کے رنگ میں رنگنے سے بچانے کے لیے ہی بھارت سے آزادی چاہتے ہیں جس کے لیے خود بھارت نے ہم سے وعدہ کررکھا ہے۔ آزادی پسند قیادت نے کہا کہ ایک متنازعہ خطے کو اپنے ملک میں ضم کرنے کے اعلانات سے فسطائی ذہنیت کے یہ لوگ مسلم اکثریتی علاقے کو ہتھیانے کے بہانے تراش لیتے ہیں جبکہ یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پر بھارت کا غاصبانہ فوجی قبضہ ہے اورکشمیریوں نے کبھی بھارت کے اس جبری قبضے اوراس کے اقتدارِ اعلیٰ کو قبول نہیں کیا ہے اور وہ گزشتہ 7دہائیوں سے اس کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری عالمی برادری کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرتی ہے اور کشمیریوں کو اپنے مستقبل کے تعین کا فیصلہ کرنے کی وکالت کرتی ہے۔ حریت رہنمائوں نے آر ایس ایس کی طرف سے آزادی پسند قیادت اور عوام کے ساتھ سختی سے نمٹنے کے مشورے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور اُن کے مقامی حاشیہ بردار پہلے ہی اس پر عمل پیرا ہیں اور وہ گزشتہ 7 دہائیوں سے کشمیریوں کے خون سے اپنے رنگ محل تعمیر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی قبضے کے یہ مقامی چہرے اعلیٰ ترین ڈگریاں اور قانونی ماہر ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوجود دلالی اور بہروپئے کا نیچ کام کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پیٹ کے پجاریوں کو اقتدار اور جاہ حشمت کی ایسی لت لگ گئی ہے کہ تمام خفت، رسوائی اور ذلالت کے باوجود جھوٹی شان اور مصنوعی عزت کی خاطر اپنے ہی عوام کا خون بہاتے ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.