حریت رہنمائوں کی موہن بھاگوت کے کشمیر بارے بیان پر شدید تنقید
کشمیری آزادی کی تحریک میں حصہ لے رہے ہیں جو علیحدگی کی تحریک نہیں ہے، شبیر احمد شاہ بیان مضحکہ خیز اور آر ایس ایس کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے ،ناہیدہ نسرین
منگل 15 نومبر 2016 14:39
(جاری ہے)
حریت رہنمانے موہن بھاگوت کو جموںو کشمیر کی سیاسی تاریخ کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبر1947ء کو بھارت نے فوج کشی کرکے جموں وکشمیر پر قبضہ جمالیا اور بعد میں بھارت کے رہنمائوں نے اس تنازعے کی حقیقت خود اقوام متحدہ میں تسلیم کرلی اور اسے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا وعدہ کیا لیکن 70سال گزرجانے کے باوجود بھارت نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔
جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہاکہ موہن بھاگوت کوکشمیر بارے حالیہ بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ فسطائی قوتوں اور انکے مقامی آلہ کاروں کی ہرزہ سرائی اور دھمکیاں کشمیریوں کو بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی ۔ انہوںنے کہاکہ موہن بھاگوت کو جان لینا چاہیے کہ بھارت کے تقریبا 70 سالہ قبضے اورظلم و تشدد نے کشمیریوں کو اتنا سخت جان بنادیا ہے کہ وہ اب ان کی بچگانہ دھمکیاں ہمیں مرعوب نہیں کرسکتیں۔ جموں میں آر ایس ایس اور سرینگر میں بھارت نواز پی ڈی پی کے اجلاس میں تحریک آزادی کشمیر کے خلاف ہرزہ سرائی سے واضح ہوتا ہے کہ کس طرح مقبوضہ علاقے میں ناگپور سے حکمرانی کی جارہی ہے۔ موہن بھاگوت کے جموں میں کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کو بیان کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ کشمیری اب انکی گیڈر بھگیوں سے گھبرانے والے نہیں ۔حریت رہنماء نعیم احمدخان اور دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے اپنے بیانات میںموہن بھاگوت کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک ہندو راشٹر نہیں ہے بلکہ مسلمانوںنے صدیوں تک بھارت پر حکومت کی ہے۔انہوںنے کہا کہ موہن بھاگوت کو جموں کشمیر کی تاریخ کا مطالبہ کرنا چاہئے تاکہ انہیں معلوم ہو سکے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموںوکشمیر پر اپنے فوجی اتار کر غیر قانونی طورپر قبضہ کر لیا تھا۔ جموںوکشمیرلبریشن فرنٹ ( آر ) کے سرپرست اعلیٰ بیرسٹر عبدالمجید ترمبو نے ایک بیان میں موہن بھاگوت کے بیان کو حقیقت سے بعید قرار ددیتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکمران جماعتیں اپنے عوام کو مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں اندھیرے میں رکھ رہی ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.