اہرام مصر سے 3 ہزار سال پرانی ممی دریافت

منگل 15 نومبر 2016 14:39

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) سپین کے ماہرین آثار قدیمیہ نے اہرام مصر کے قریب آثار قدیمہ سے 3 ہزار سال پرانی ممی دریافت کر لی ہے جو بہت اچھی حالت میں حنوط شدہ ہے۔

(جاری ہے)

مصر کے محکمہ آثارقدیمہ کے مطابق لکڑی کے بنے ہوئے مزین اور رنگین تابوت سے میں لیٹی یہ ممی دریائے نیل کے کنارے وادی لکسور سے بر آمد کی گئی ہے جو چھٹے فرعون تتموسس سوم (1436تا 1490دورقبل مسیح)کے تعمیر کردہ ایک مندر کی دیواروں میں ہزاروں سال سے مدفون تھی۔ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق مزکورہ ممی امن رنیف نامی شخص کی ہے جس کے تابوت پر بادشاہ کا غلام لکھا ہے لیکن ماہرین کے مطابق اس شخص کا تعلق تتموسس سوم کے دور سے نہیں بلکہ 1000 قبل مسیح کے دور سے ہے۔

متعلقہ عنوان :