بھارتی کرنسی نوٹوںکی منسوخی سے افغان کرنسی ٹریڈرز پریشان، افغانستان میں 6 کروڑ بھارتی روپے زیر گردش ہیں

منگل 15 نومبر 2016 14:39

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2016ء) بھارت کی طرف سے 500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی نے افغان کرنسی ٹریڈرز کو بھی پریشان کر دیا ہے جن کے مطابق افغانستان میں 6 کروڑ بھارتی روپے زیر گردش ہیں۔

(جاری ہے)

کابل منی ایکسچینجرز کی شہزادہ مارکیٹ یونین کے مطابق افغانستان میں 6 کروڑ بھارتی روپے زیر گردش ہیں ایسے میں بھارتی حکومت کی طرف سے 500 اور 1000 کے کرنسی نوٹوں کی منسوخی نے ہمیں پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ یہاں ان کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کا کوئی انتظام نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ انھوں نے افغان سنٹرل بینک سے اس سلسلے میں اقدام کے لئے کہا تو بینک نے واضح کیا کہ یہ ان کا مسئلہ نہیں اور نہ ہی وہ کچھ کر سکتے ہیں،اب ہم نے بھارتی سنٹرل بینک کو ای میل بھیجا ہے کہ وہ اس بارے ہماری راہنمائی کرے کیونکہ بھارت کے ساتھ افغان بزنس مین کروڑوں کا کاروبار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :