راولاکوٹ ‘ بھوگڑا ویلی گرلز مڈل سکول ٹائیں کی حالت زار کا نوٹس لیاجائے ‘ سردار رفاقت حسین

منگل 15 نومبر 2016 14:45

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) یونین کونسل ٹائیں کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردا ر رفاقت حسین نے وزیر تعلیم آزادکشمیر، سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ بھوگڑا ویلی گرلز مڈل سکول ٹائیں کی حالت زار کا نوٹس لیاجائے ۔انہو ںنے کہاکہ ادارہ ہذا کی ہیڈ مسٹریس ایک عرصے سے ادارہ ہذا میں حاضر نہیںہوتی سکول میں جو ٹیچرز تعینات ہیں انہوں نے بھی ٹھیکہ سسٹم قائم کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ ہائیر سکینڈری سکول ٹائیں میں گزشتہ چار سال سے انگریزی کا استاد موجود نہیں ہے تحصیل تھوراڑ کے تمام سکولو ںکی حالت قابل رحم ہے ۔انہو ںنے کہا کہ اساتذہ کو سکولوں میں حاضری کا پابند کیاجائے جو اساتذہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں ان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔جو اساتذہ خود ادارو ںمیں حاضر ہونے کی زحمت گوارہ نہیں کرتے اور آگے ٹھیکے پر لوگ رکھے ہوئے ہیں انہیں ملازمت سے فارغ کر کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانو ں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹائیں کے تعلیمی ادارو ںپر اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو عوام علاقہ سخت احتجاج سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔